ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: مختلف سرکاری عہدوں کے لئے پلس ٹو طلباسے عرضیاں مطلوب : بیروزگار نوجوان توجہ دیں

کاروار: مختلف سرکاری عہدوں کے لئے پلس ٹو طلباسے عرضیاں مطلوب : بیروزگار نوجوان توجہ دیں

Mon, 30 Nov 2020 19:21:16    S.O. News Service

کاروار:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)  بنگلورو کی عملہ نامزدگی آیوگ (KKR) کی جانب سے لوور ڈویزن کلرک، پوسٹل اسسٹنٹ، ڈاٹا انٹری آپریٹر جیسے مختلف عہدوں کے لئےپلس ٹو میں کامیاب طلبا سے  عرضیاں مطلوب ہیں۔

عملہ  نامزدگی کے لئے آن لائن مسابقاتی امتحان لیاجائے گا جس میں پلس ٹو(Combined Higher Level Examination-2020)کے تحت کمپیوٹر کے ذریعے امتحان ہوگا جس کے لئےعرضی داخل کرنےکی آخری تاریخ   15دسمبر 2020 ہے۔ تعلیمی اہلیت، صلاحیت، عمر، امتحانی فیس، امتحانی تاریخ جیسی دیگر جانکاری کے لئے ویب سائٹ www.ssckkr.kar.nic.in اور https://ssc.nic.in  پر وزٹ کرسکتے ہیں۔

اہل و خواہش مند نوجوان  اس موقع کا زیادہ تعداد میں بہتر استفادہ کرنے کی کاروار ایمپلائمنٹ سنٹر کے افسر نے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے۔


Share: